نیویارک،9؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی عورتوں کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کی ویڈیو سامنے کیبعد رپبلکن پارٹی کے ایک درجن کے قریب سینیئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ جمعے کو سامنے آنے والی اس ویڈیو سامنے کے بعد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے وال سٹریٹ جنرل کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے صدراتی دوڑ کو چھوڑنے کا امکان صفر فیصد ہے اور انھیں ہر طرف سے بے پناہ حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر عورتوں کے بارے میں ناشائستہ گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ ریپلکن پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے خواتین کے بارے میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے نازیبا بیانات کی مذمت کی ہے۔ان کی حمایت سے دستبرداری اختیار کرنے والے ان افراد میں رپبلکن پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار جان مکین اور سابق امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس شامل ہیں۔جان مکین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے انھیں اس عہدے کے لیے دی جانے والی مشروط حمایت کو بھی ختم کر دیا ہے۔جبکہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ حد ہو گئی ہے ٹرمپ کو صدر نہیں بننا چاہیے، انھیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ ایک ویڈیو میں اپنی بیان پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان سنہ 2005کا ہے جس کی ویڈیو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں جاری کی ہے۔اس ویڈیو ٹیپ میں ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کے میزبان بلی بش کو یہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں کہ 'اگر آپ سٹار ہیں تو خواتین کے ساتھ 'آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔اس ویڈیو پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے ایک ویڈیو نشر کر کے اپنے بیانات پر معافی طلب کی ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو دوسرے صدارتی مباحثے سے دو دن قبل نمودار ہوا ہے۔ یہ ٹی وی مباحثہ سینٹ لوئیس میں منعقد ہو گا جبکہ ووٹنگ میں اب صرف ایک ماہ بچا ہے۔